عوام آج بھی ظلم وجبرکی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیںالطاف حسین
قیام پاکستان کا ثمرصرف مراعات یافتہ طبقے کے جاگیرداروں،وڈیروں...
SUKKUR:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیاکے مختلف ممالک میں آبادتمام اہل وطن کوپاکستان کے 65ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کی تمام نسلی،لسانی،ثقافتی اورمذہبی اکائیوں کوان کے جائزحقوق دیے بغیرقیام پاکستان کے اصل مقاصد حاصل نہیں ہوسکتے۔
یوم آزادی پرپیغام میں الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کوقائم ہوئے65سال ہوگئے ہیں لیکن یہ امرافسوسناک ہے کہ قیام پاکستان کا ثمرصرف مراعات یافتہ طبقے کے جاگیرداروں،وڈیروں اور سرداروں کوحاصل ہوا جب کہ پاکستان کے غریب و مظلوم عوام آج بھی ظلم وجبر اورناانصافیوں کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں اور اپنے جائزحقوق سے محروم ہیں۔
نسلی و لسانی اکائیوں کے ساتھ مسلسل ناانصافیوں اور امتیازی سلوک کے باعث ایک پاکستانی قوم کا تصورپروان نہیں چڑھ سکا۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے تمام مذاہب کے ماننے والے پاکستانیوں کو مکمل مذہبی آزادی اورانھیں برابرکے حقوق دینے کا اعلان کیا تھا لیکن افسوس کہ غیر مسلم پاکستانیوں کے ساتھ مساوی سلوک نہیں کیاگیا اور آج پاکستان میں آباد مذہبی اقلیتوں میں عدم تحفظ کااحساس شدت اختیارکرتاجارہا ہے۔
الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کومضبوط ومستحکم کرنے کیلیے ضروری ہے کہ ملک میں آباد تمام نسلی،لسانی،ثقافتی اکائیوں کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے،مذہبی اقلیتوں کو بھی برابرکا پاکستانی سمجھاجائے،ان کی جان ومال اور عبادت گاہوں کاتحفظ کیاجائے،
کسی بھی پاکستانی کے ساتھ کسی بھی بنیاد پرکوئی امتیازنہ برتاجائے اورانصاف و مساوات کا نظام قائم کیاجائے۔اسی صورت میں پاکستان نہ صرف مضبوط ومستحکم ہوسکتا ہے بلکہ ملک میں ایک قوم کا تصور بھی پروان چڑھ سکتا ہے،انھوں نے تمام پاکستانیوں سے کہاکہ وہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں آزادکرانے اوراسے بانی پاکستان کے خوابوں کے مطابق بنانے کیلیے جدوجہد کریں۔