شام باغیوں نے طیارہ مار گرایا تشدد کے واقعات میں87ہلاک

فوج سیف الدولہ میں بھی داخل، فری سیریئن آرمی نے طیارے کا پائلٹ گرفتارکرلیا


AFP August 14, 2012
فوج سیف الدولہ میں بھی داخل ،فری سیریئن آرمی نے طیارے کا پائلٹ گرفتارکرلیا،عالمی برادری سے نوفلائی زون قائم کرنیکا مطالبہ , فائل فوٹو

KARACHI: حلب میں سرکاری فوج نے مزید پیشقدمی کرتے ہوئے مخالفین سے سیف الدولہ کا علاقہ بھی چھین لیاہے۔ دوسری طرف فری سیئرین آرمی نے پہلی بارمگ23 طیارہ گراکراس کے پائلٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ فری سیریئن آرمی نے عالمی برادری سے فضائی بمباری بند کروانے کیلئے نوفلائی زون قائم کرنے یاانہیں اپنادفاع کرنے کیلئے مددفراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

ادھرپورے ملک میں جاری جھڑپوں میں پیرکومزید87افراہلاک ہوگئے۔ دارالحکومت دمشق میں بھی گزشتہ روزشامی فوج نے اب تک کا سب سے بڑا آپریشن کرتے ہوئے گھرگھر تلاشیاں لیں اورمارکیٹوں میں متعدددکانداروں کوگرفتارکرلیا۔بازاروں میں فوجی چوکیاں بھی قائم کردی گئیں۔فوجی قریبی قبرستان میں بھی اسلحہ تلاش کرتے رہے۔مارکیٹوں سے کم ازکم 22 دکانداروں کو پکڑکرنامعلوم مقامات پرمنتقل کردیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں