مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں 10کشمیری زخمی ہوگئے


ویب ڈیسک August 08, 2018
بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن اور محاصرے کے دوران مزید4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ علاقے میں 2 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

ضلع بارہ مولا میں قابض بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کیے رکھا اورآپریشن کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا گیا جب کہ علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا۔

دوسری جانب بھارتی فوج نے پلوامہ ضلع میں سرچ آپریشن اور محاصرے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو طاقت کے ذریعے منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں 10 افراد زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ صرف گزشتہ ماہ جولائی میں قابض بھارتی فوج نے 21 کشمیریوں کو شہید اور300 سے زائد کو زخمی کیا جب کہ اس دوران 169 کو حراست میں لیا گیا اور 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔