الیکشن کمیشن نے عمران خان کو آج طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو عام انتخابات میں ووٹنگ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرطلب کیا

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو بذات خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کی رازداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو حالیہ عام انتخابات میں ووٹنگ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر آج طلب کرلیا، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو بذات خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔


اس سے قبل عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابراعوان پیش ہوئے تاہم الیکشن کمیشن نے عمران خان سے ووٹ کی رازداری نہ رکھنے پر تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی تھی۔

واضح رہے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ووٹنگ کے دوران ووٹ کی رازداری کا خیال نہ رکھتے ہوئے کیمروں کی موجودگی میں بلے کے انتخابی نشان پر مہر لگائی تھی۔
Load Next Story