امریکا کے ساتھ اعتماد پر مبنی تعلقات کیلئے پرعزم ہیں عمران خان

میں نے ہمیشہ افغانستان میں سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک August 08, 2018
افغانستان کا استحکام پاکستان، امریکا اور خطے کے مفاد میں ہے ، عمران خان،فوٹو: سوشل میڈیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اعتماد پر مبنی تعلقات کیلئے پرعزم ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں قائم مقام امریکی سفیر جان ایف ہوور کی قیادت میں امریکی سفارتی وفد نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماضی میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے قابل قدر کوششیں نہیں کی گئیں،عمران خان

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات نے تاریخ میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے،دونوں ممالک کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ کی بنیادی وجہ باہمی اعتماد کا فقدان ہے تاہم امریکا کے ساتھ تعلقات کو نہایت اہم سمجھتے ہوئے اعتماد پر مبنی تعلقات قائم کرنے کو تیار ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مکمل استحکام کا خواہش مند ہے، قوت کا استعمال افغانستان کے مسئلے کا حل نہیں میں نے ہمیشہ افغانستان میں سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا اور خوشی ہے کہ آج امریکا سے بھی سیاسی حل کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔