پاکستان پر اندرونی و بیرونی خطرات منڈلا رہے ہیں فاروق ستار

متحدہ قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کیلیے راہ ہموار کررہی ہے،یہ اقتدار کی رسہ کشی نہیں


Numainda Express August 14, 2012
متحدہ قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کیلیے راہ ہموار کررہی ہے،یہ اقتدار کی رسہ کشی نہیں (فوٹو ایکسپریس)

KARACHI: متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینراوروفاقی وزیرڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان پر اندرونی و بیرونی خطرات منڈلا رہے ہیں،متحدہ قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کیلیے راہ ہموار کررہی ہے، یہ اقتدار کی رسہ کشی نہیں ہے،ملک کو بچانے کیلیے الطاف حسین کی دعوت فکر پر سنجیدگی اختیار کرنا ہوگی،

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایم کیو ایم میرپورخاص زون کی جانب سے مقامی لان میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب اور زونل آفس پر میرپورخاص کے تاجر رہنمائوں، وکلاء برادری اور اقلیتی برادری کے وفود سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر فاروق ستارکاکہنا تھا کہ اس وقت مملکت پاکستان کی ناکامی کا سوال اٹھ رہا ہے، پاکستان کے بنیادی مسائل مہنگائی، بے روزگاری توانائی کا بحران ہیں، لوڈشیڈنگ نے جینا حرام کر رکھا ہے،ان مسائل کو حل کرنا ہوگا، بلوچستان کا مسئلہ ہر روز گھمبیر سے گھمبیر تر ہوتا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں