پاکستان پر اندرونی و بیرونی خطرات منڈلا رہے ہیں فاروق ستار

متحدہ قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کیلیے راہ ہموار کررہی ہے،یہ اقتدار کی رسہ کشی نہیں

متحدہ قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کیلیے راہ ہموار کررہی ہے،یہ اقتدار کی رسہ کشی نہیں (فوٹو ایکسپریس)

KARACHI:
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینراوروفاقی وزیرڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان پر اندرونی و بیرونی خطرات منڈلا رہے ہیں،متحدہ قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کیلیے راہ ہموار کررہی ہے، یہ اقتدار کی رسہ کشی نہیں ہے،ملک کو بچانے کیلیے الطاف حسین کی دعوت فکر پر سنجیدگی اختیار کرنا ہوگی،


ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایم کیو ایم میرپورخاص زون کی جانب سے مقامی لان میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب اور زونل آفس پر میرپورخاص کے تاجر رہنمائوں، وکلاء برادری اور اقلیتی برادری کے وفود سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر فاروق ستارکاکہنا تھا کہ اس وقت مملکت پاکستان کی ناکامی کا سوال اٹھ رہا ہے، پاکستان کے بنیادی مسائل مہنگائی، بے روزگاری توانائی کا بحران ہیں، لوڈشیڈنگ نے جینا حرام کر رکھا ہے،ان مسائل کو حل کرنا ہوگا، بلوچستان کا مسئلہ ہر روز گھمبیر سے گھمبیر تر ہوتا جا رہا ہے۔
Load Next Story