افغانستان میں 2 کار بم دھماکوں میں 9 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی

بم حملوں میں پولیس کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم جمعے کے دن کی وجہ سے مقامی لوگ بھی نشانہ بنے، حکام


AFP May 17, 2013
ریسکیو ٹیمیوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فائل فوٹو

PESHAWAR:

قندھار شہر میں یکے بعد دیگرے 2 کار بم دھماکوں میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک اور 7 اہلکاروں اور بچوں سمیت 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔


مقامی حکام کے مطابق بم حملوں میں پولیس کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم جمعے کے دن کی وجہ سے علاقے میں مقامی لوگوں کا بھی رش تھا جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ دھماکوں کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیر ملکی فوجیوں کے قافلے کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں 6 امریکی فوجیوں سمیت 15 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں