پی سی بی ایوارڈ تقریب سرفراز احمد حسن علی اور بابراعظم نے میلہ لوٹ لیا

پی سی بی ایوارڈز تقریب، بیسٹ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حسن علی کو مل گیا


Zubair Nazeer Khan August 08, 2018
پی سی بی ایوارڈز تقریب، بیسٹ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حسن علی کو مل گیا۔ فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایوارڈز تقریب کا میلہ حسن علی، بابراعظم اور سرفراز احمد نے لوٹ لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے منعقد کی گئی ایوارڈ تقریب میں بیسٹ پلیئرآف دی ٹی ٹوئنٹی بابر اعظم قرار پائے، انہوں نے یہ اعزاز شاہد آفریدی سے وصول کیا، بیسٹ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ حسن علی لے اڑے جب کہ بیسٹ ٹی ٹوئنٹی ویمن پلیئرجویریہ خان اور بیسٹ ون ڈے ویمن کرکٹر کا ایوارڈ ثنا میرکے نام رہا۔



سرفراز احمد نے اسپیشل آﺅٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس کا ایوارڈ بورڈ چیئرمین نجم سیٹھی سے وصول کیا۔ شان مسعود نے بیسٹ بیٹسمین آف دی ایوارڈ جیتا، بیسٹ بولر ڈومیسٹک کرکٹ اعزاز چیمہ قرار پائے جب کہ بیسٹ ڈومیسٹک وکٹ کیپر کا ایوارڈ کامران اکمل کے حصے میں آیا۔



بہترین بیسٹ ویمن بسمہ معروف، بہترین بولر ڈیانا بیگ، وکٹ کیپر سدرہ نواز جبکہ بلائنڈ کرکٹر آف دی ایئر عامر اشفاق اور ڈس ایبلڈ کرکٹر آف دی ایئر نہار عالم رہے۔



بیسٹ ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر رانا فہیم اشرف جب کہ سال کی بہترین ابھرتی ہوئی خاتون کرکٹرز کا اعزاز ڈیانا بیگ کے حصے میں آیا جب کہ مقامی ہوٹل میں سجائی گئی تقریب میں کھیلوں سے وابستہ معروف شخصیات نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔