سلمان خان کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوئیثنا خان

اپنے کام سے مطمئن ہوں اور ٹی وی کمرشلز میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب رہی ہوں، ثنا خان


Net News May 17, 2013
اپنے کام سے مطمئن ہوں اور ٹی وی کمرشلز میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب رہی ہوں، ثنا خان۔ فوٹو : فائل

25سالہ اداکارہ ثنا خان نے کہا ہے کہ میں نے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا' نئی فلم میں سلمان خان کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آغاز پر 2005کے دوران لوبجٹ کی فلم ملی ۔ اپنے کام سے مطمئن ہوں اور ٹی وی کمرشلز میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب رہی ہوں۔ ثنا خان نے بتایا کہ کیرالہ کی مسلم فیملی سے تعلق رکھتی ہوں ۔

اداکارہ نے کہاکہ خاندان کی جانب سے کسی بھی شعبے میں کام کرنے کے لیے کوئی پابندی یا دبائو نہیں رہا یہی سبب ہے کہ اسکول کی تعلیم حاصل کرلینے کے بعد شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے میں دیر نہ کی اس شعبے میں آغاز پر ہی اچھے لوگوں سے پالا پڑا ،ٹی وی اور کمرشلز پر کام کی تعریف کی گئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں