فلم انڈ سٹری کے مستقبل سے مایوس نہیں ہوں صائمہ نور

ٹی وی ڈراموں کے لیے بھی مجھے آفرز ہو رہی ہیں مگر مصروفیات کی وجہ سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کر پا رہی، صائمہ نور

ٹی وی ڈراموں کے لیے بھی مجھے آفرز ہو رہی ہیں مگر مصروفیات کی وجہ سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کر پا رہی، صائمہ نور۔ فوٹو : فائل

فلم اسٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ فلموں میں ہیروئن سے کم کوئی کردار ادا نہیں کروں گی۔


بوڑھی اداکاراؤں کو چاہیے کہ وہ ہیروئن کی بجائے فلموں میں ''ماں'' کا رول ادا کریں۔اپنے ایک انٹر ویو میں صائمہ نور نے کہا کہ میں نے جتنی فلموں میں بھی کام کیا ہے اپنی کارکردگی سے ثابت کر چکی ہوں کہ میں ایک بہترین اداکارہ ہوں اس لیے فلموں میں ہیروئن سے کم کوئی رول ادا نہیں کروں گی۔

انھوں نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں کے لیے بھی مجھے آفرز ہو رہی ہیں مگر مصروفیات کی وجہ سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کر پا رہی۔انھوں نے کہا کہ میں انڈ سٹری کے مستقبل کے حوالے سے مایوس نہیں ہوں ۔
Load Next Story