خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشیں2 افراد جاں بحق اور خاتون زخمی

دیربالا، دیر لوئر، باجوڑ، پشاور، نوشہرہ اور مردان میں تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی


ویب ڈیسک August 09, 2018
دیربالا، دیر لوئر، باجوڑ، پشاور، نوشہرہ اور مردان میں تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ۔ (فوٹو : فائل)

پشاورسمیت خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور سیلاب سے 2 افراد جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں دیربالا، دیر لوئر، باجوڑ، پشاور، نوشہرہ اور مردان میں تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

سیلابی ریلے میں 12 سالہ لڑکا بہہ گیا جب کہ باجوڑ کے علاقے اینذری خارمیں موسلادھار بارش سے مکان کی چھت گرگئی جس سے 10 سالہ بچی جاں بحق اور ماں زخمی ہوگئی۔

دوسری جانب تیمرگرہ بازار پانی کھڑا ہونے سے جھیل کامنظر پیش کرنے لگا اور پانی دکانوں میں داخل ہوگیا، چارسدہ میں بھی بارش کا پانی نشیبی علاقوں میں داخل ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔