سنجے دت کے جیل جانے سے اڑھائی ارب کے نقصان کا خدشہ

سنجے دت جیل سے اور زیادہ مضبوط ہوکر باہر آئیں گے، انیل کپور


Net News May 17, 2013
سنجے دت جیل سے اور زیادہ مضبوط ہوکر باہر آئیں گے، انیل کپور۔ فوٹو : فائل

بھارتی اداکارسنجے دت نے آخر کار گرفتاری پیش کردی،بھارتی ماہرین کا اندازہ ہے کہ سنجے دت کے جیل جانے سے فلم انڈسٹری کو ڈھائی ارب روپے کے نقصان کاخدشہ ہے۔

اس وقت سنجے دت کی چار فلمیں 'پی کے' ، 'پولیس گیری' ، 'انگلی' اور' زنجیر تکمیل' کے مراحل میں ہیں۔بالی وڈ کے کئی اداکاروں نے اس کڑے وقت میں سنجو بابا سے یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔

انیل کپور نے امید ظاہر کی ہے کہ سنجے دت جیل سے اور زیادہ مضبوط ہوکر باہر آئیں گے۔جان ابراہم کہتے ہیں کہ انھیں سنجے سے محبت ہے لیکن وہ اس معاملے میں کچھ نہیں کہیں گے،سونو سود کا کہنا ہے کہ پوری فلم انڈسٹری سنجے دت کے ساتھ ہے۔پریانکا چوپڑا کہتی ہیں کہ یہ سنجے دت اور ان کی فیملی کے لیے کڑا وقت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں