اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے وزیر اعظم آزاد کشمیر اورمحمود اچکزئی کی ملاقات
جیل انتظامیہ نے پہلے راجا فاروق حیدراورمحمود اچکزئی کو نوازشریف سے ملاقات سے روک دیا تھا
اڈیالہ جیل میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے کئی اہم سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم نوازاورداماد کیپٹن (ر) صفدر حسین سے ان کے اہل خانہ ، پارٹی کارکنوں اور سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔
اڈیالہ جیل کا گیٹ نمبر5 ملاقاتیوں کی گاڑیوں کے لیے مختص کیا گیا تھا جب کہ جیل کے اندر اورباہرسیکورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ اہل خانہ کے علاوہ سیاسی رہنماؤں اور(ن) لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی نواز شریف سے ملاقات کی خواہاں تھی تاہم جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی خواہش کے مطابق ملاقاتیوں کی فہرست مرتب کی گئی ہے۔ فہرست کے مطابق ہی ملاقات کی اجازت ہوگی۔
جیل انتظامیہ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو نواز شریف سے ملاقات سے روک دیا تھا۔ نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر محمود اچکزئی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں مارشل لاء لگایا گیا ہے، نواز شریف کی غلطی قانون کی بالادستی اور اداروں کی مداخلت روکنے کی کوشش ہے، مجھے سابق وزیر اعظم سے نہیں ملنے دیا جارہا، میں بھی پاکستانی شہری ہوں مجھے ملنے دیا جائے۔ دریں اثنا دونوں سیاسی قائدین کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔