ایران زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 400 سے زائد ہوگئی

دو روزہ قومی سوگ کا اعلان، 20 دیہات مکمل طور پر تباہ، 2 ہزار افرادزخمی


News Agencies August 14, 2012
دو روزہ قومی سوگ کا اعلان، 20 دیہات مکمل طور پر تباہ، 2 ہزار افرادزخمی. فوٹو فائل

KARACHI: ایران میں ہفتے کی شب آنے والے زلز لے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوزکرگئی ہے، 250 افراد کے ہلاک ہونے کی حکومتی سطح پر تصدیق کردی گئی ہے، 2 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں،

سانحہ پر ایران میں دو روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ،11 منٹ کے وقفے سے آنے والے زلز لے کے جھٹکوں کے نتیجے میں20 دیہات مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے، 60 دیہات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا،

تبریز میں ایک سٹیڈیم میں6 ہزار ٹینٹ نصب کر کے زلزلے کے نتیجے میں گھربار سے محروم ہونے والے16 ہزار افراد کے قیام کا انتظام کردیا گیا ، متاثرہ افراد کی امداد کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔ ان ہلاکتوں پر ایران میں دو روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں