این اے 108 عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

عابد شیر علی ایک لاکھ 11 ہزار 529 ووٹ لے کر ناکام رہے تھے


ویب ڈیسک August 09, 2018
حلقہ این اے 108 میں صرف 1200 ووٹوں سے شکست ہوئی، عابد شیر کا موقف فوٹو:فائل

عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیرعلی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیرعلی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائرکی گئی درخواست پر تحریری فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عابد شیر علی کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار قانون کے مطابق متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتا ہے۔

عابد شیرعلی نے درخواست میں موقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ پولنگ ایجنٹس کو گنتی کے وقت باہر نکال دیا گیا تھا، انہیں حلقہ این اے 108 میں صرف 1200 ووٹوں سے شکست ہوئی، مخالف امیدوارکو جتوانے کے لیے جعلی فارم 45 بنائے گئے تھے۔ ریٹرننگ آفیسرنے حقائق کے برعکس دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔

عابد شیرعلی نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت حلقے میں دوبارہ گنتی کا حکم دے اوراس حلقے سے جیتنے والے پی ٹی آئی کے امیدوارفرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دے۔

واضح رہے کہ فیصل آباد کے حلقے این اے 108 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارفرخ حبیب ایک لاکھ 12 ہزار 740 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے تھے جب کہ عابد شیر علی ایک لاکھ 11 ہزار 529 ووٹ لے کر ناکام رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں