بھتہ خوری کا جرم ثابت ہونے پر 2 ملزموں کو5 برس قید

ذیشان اورصدیق بلوچ نے تاجرسے بھتہ لیا،انجمن تاجران نے پولیس میں درخواست دی


Staff Reporter May 18, 2013
استغاثہ کے مطابق ملزمان نے ٹمبر مارکیٹ کے تاجر عبدالستار کو قتل کی دھمکی دیکر لاکھوں روپے بھتہ طلب کیا تھا۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی اختیاری عدالت کے جج شاہد حسین چانڈیو نے بھتہ خوری کے الزام میں ملوث محمد ذیشان عرف رشید اور محمد صدیق عرف شاہد بلوچ کو جرم ثابت ہونے پر5برقید اور فی کس 10ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

جرمانے کی عدم ادائیگی پر دونوں مجرموں کو مذید 6ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی، استغاثہ کے مطابق ملزمان نے ٹمبر مارکیٹ کے تاجر عبدالستار کو قتل کی دھمکی دیکر لاکھوں روپے بھتہ طلب کیا تھا اور ملزمان نے مدعی کورمضان کانٹا کے قریب بلوایا تھا، ملزمان مفرور ساتھی آفتاب عرف بابا کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آئے اورایک لاکھ سات ہزار روپے وصول کیے ۔



بعدازاں مزید رقم کا تقاضہ کیاجس پر انجمن تاجران اتحاد کے رہنماؤں نے سی پی ایل سی اور پولیس کو تحریری درخواست دیدی ، 5نومبر 2012 کو مذید رقم دینے کے لیے ملزمان کو تھانہ نپیئر کے علاقے میں بلوایا گیاتھا اور پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا۔

ان کے خلافانسداد دہشت گردی کی ایکٹ7ATAکے تحت مقدمہ درج کیاگیا تھا ، بعدازاں مدعی نے دونوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو شناخت بھی کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں