میرپورخاص انٹر میڈیٹ امتخانات پہلے روز ہی کھلے عام نقل

گائڈز اور حل شدہ پرچوں کا کھلے عام استعمال ،موبائل فون بھی استعمال کیے گئے


Express News Desk May 18, 2013
ضلع سانگھڑ میں ایجوکیشن آفیسر محمد حسین خاصخیلی نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول سنجھورو کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا جہاں 4 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ فوٹو: فائل

ثانوی و اعلیٰ ثانوی میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے پہلے روز ہی مختلف امتحانی مراکز پر کھلے عام نقل کی گئی۔

تعلیمی بورڈ کی ٹیموں نے 26 امیدواروں پر کاپی کیس بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے تحت جمعے کے روز بارہویں کلاس کا اردو کا پرچہ لیا گیا، اس دوران متعدد امتحانی مراکز میں کھلے عام نقل کی جاتی رہی، طلباء و طالبات نے گائڈز اور حل شدہ پرچوں کو کا کھلے عام استعمال کیا، موبائل فون بھی استعمال کیے گئے۔



دوسری طرف تعلیمی بورڈ کے چیئرمین شفیق احمد خان نے ویجلینس ٹیم کے اراکین کے ہمراہ شہید بینظیر بھٹو ہائیر سیکنڈری گرلز اسکول ، گورنمنٹ ماڈل کالج ، ابن رشد گورنمنٹ گرلز کالج کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ اس دوران نقل کرتے ہوئے 22 امیدواروں پر کاپی کیسز کیے اور متعلقہ ڈسپلنری ایکشن کمیٹی کے حوالے کردیے۔ علاوہ اذیں ضلع سانگھڑ میں ایجوکیشن آفیسر محمد حسین خاصخیلی نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول سنجھورو کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا جہاں 4 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔