پولیو مہم کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے آغا رحیم

افسران مائکرو پلان پر لازمی عمل کریں، اسٹاف کو پرانا معاوضہ فوری ادا کرنیکی ہدایت


Nama Nigar May 18, 2013
ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے اسٹاف کو گذشتہ پولیو مہم کی اجرت نہ دییے جانے کی شکایت پر اسٹاف کو فوری اجرت ادا کر کے انھیں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ فوٹو: فائل

ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار آغا عبدالرحیم پٹھان نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ضلع ٹنڈوالہیار کو پولیو فری بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل کے معماروں کو اس موزی مرض سے بچایا جا سکے۔

یہ ہدایت انھوں نے کانفرنس ہال ڈپٹی کمشنر آفس میں 27 سے29 مئی تک جاری رہنے والی قومی پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ انھوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائیں اور مہم میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھی شامل کیا جائے۔انھوں نے محکمہ صحت کے افسران سے کہا کہ قومی پو لیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تشکیل کردہ مائکرو پلان پر مکمل عملدارآمد کیا جائے تاکہ مہم کی سو فیصد نتائج حاصل ہو سکیں۔



اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے اسٹاف کو گذشتہ پولیو مہم کی اجرت نہ دییے جانے کی شکایت پر اسٹاف کو فوری اجرت ادا کر کے انھیں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ اس مو قع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر انور قادر نے بتایا کہ پولیو مہم میں ضلع بھر کے پانچ سال سے کم عمر45 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے294 موبائل ٹیمیں بنائی گئی ہیں ۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران، پیرا میڈیکل اسٹاف، یو سی سیکریٹریز اور ضلعی افسران نے شر کت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں