لاہور شہریوں کو بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا 80 فیصہ علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

شہر کے 8 گرڈ اسٹیشنز شام 6 بجے سے بند ہیں اور بیشتر علاقے تاحال تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہے۔


ویب ڈیسک May 18, 2013
شہر کے 8 گرڈ اسٹیشنز شام 6 بجے سے بند ہیں اور بیشتر علاقے تاحال تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہے۔ فوٹو: فائل

شہر میں لوڈشیڈنگ کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور 80 فیصد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق این ٹی ڈی سی کو 7 ہزار میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔ لیسکو، فیسکو اور گیپکو کے 105 گرڈ اسٹیشنز بند ہوگئے ہیں اور شام 6 بجے سے لاہور کے 8 گرڈ اسٹیشنز بند ہونے کی وجہ سے شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور شہر کے بیشتر علاقے تاحال تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں