میرپورخاص مینگو فیسٹیول 4 سے6 جون تک ہوگا

چھوٹے کاشتکاروں کی شرکت یقینی بنانے کیلیے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، آصف اکرام

ڈپٹی کمشنر آصف اکرام نے کہا کہ فیسٹیول میں آموں کے چھوٹے کاشتکاروں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلیے سب کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی. فوٹو: فائل

48واں نیشنل مینگو فیسٹیول 4 جون سے6 جون تک بینظیر بھٹو شہید ایگزبیشن ہال (فروٹ فارم ) میرپورخاص میں منعقد کیا جائیگا۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر آصف اکرام نے دربارہال میں مینگو فیسٹیول کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ فیسٹیول میں آموں کے چھوٹے کاشتکاروں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلیے سب کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور فیسٹیول کے ساتھ ساتھ شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کی تفریح کیلیے مینا بازار، کھیلوں کے مقابلے اور دیگر تفریحی پروگرام بھی منعقد کئیے جائینگے۔ اس موقع پر مینجمینٹ کمیٹی کے چیئرمین انور گوندل، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت یار محمد خاصخیلی، ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری ڈپارٹمنٹ ڈاکڑ عبدالعزیز خان، اسسٹنٹ کمشنر عثمان محسود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر I سید عطااللہ شاہ، اے ایس پی سٹی وقار قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر اسکول ایڈمن رسول بخش لغاری، اراکین منصور چیمہ، فیصل راجڑ، کریم میمن، عمر بگھیو اور دیگر موجود تھے۔




علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر آصف اکرام نے پی پی ایچ آئی پروگرام کے 62 ویں ماہانہ کارکردگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے تحت صحت کی بنیادی سہولتیںعوام کو فراہم کی جا رہی ہیں۔انھوں نے ڈسٹرکٹ مینیجربرج لال ڈوسانی کو ہدایت کی کہ آگاہی پروگرام منعقد کیے جائیں۔اس موقع پر برج لال ڈوسانی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس کا مقصد ڈاکٹروںکی کارکردگی، بنیادی صحت مراکز کے مسائل، ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل کے مسائل اور دیگر ضروری مسائل کے حل کیلیے جائزہ لیے جانے کیلیے ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی کی جانب سے5 ایمبولنس،98 بنیادی صحت مراکز اور 5 مدر اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر میں صحت کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اس کے علاوہ کمیونٹی سپورٹ میٹنگ اور ڈاکٹروں کے ہیلتھ سیشن کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
Load Next Story