بلوچستان میں بم دھماکے لیویزتھانہ اور ریلوے ٹریک تباہ

ریلوے ٹریک نوشکی،تھانہ کوہلومیں اڑایاگیا،مغوی ڈاکٹراورکانکن کی لاشیں ملیں


Numainda Express August 14, 2012
ریلوے ٹریک نوشکی،تھانہ کوہلومیں اڑایاگیا،مغوی ڈاکٹراورکانکن کی لاشیں ملیں

لاہور: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک سرکاری اہلکار زخمی جبکہ لیویزتھانہ اورریلوے ٹریک تباہ ہوگیا،مارگٹ سے ڈاکٹرعلی حیدر اورکانکن شمس الرحمن کی لاشیں مل گئیں، دونوں کے قتل کی ذمے داری بی ایل اے نے قبول کرلی، ادھر نوشکی کے علاقے زنگی آباد میں ریلوے ٹریک کو دھماکا خیزمواد سے اڑادیاگیا اور اس کا 7فٹ حصہ تباہ ہوگیا،

کوہلو کے علاقے لاسے زئی میں نامعلوم افراد نے لیویز تھانہ کوریموٹ کنٹرول بم سے اڑادیا،کلرک ظہوراحمد زخمی ہوگیا،نوشکی کے علاقے احمدوال میں2بم دھماکے ہوئے تاہم جانی نقصان نہیں ہوا،حب میں نجی بینک کے قریب کریکردھماکا ہوا جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ،

کوئٹہ کے علاقے سورینج میں نامعلوم افراد نے ایف سی چیک پوسٹ پر7راکٹ داغے تاہم جانی نقصان نہیں ہوا،قلات میں بھی نامعلوم سمت سے3راکٹ داغے گئے ایک راکٹ ٹی اینڈ ٹی کالونی کے قریب گرا تاہم جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، ضلع کیچ میں بھی ایف سی کیمپ پر3راکٹ فائر کیے گئے،ان واقعات کے بعدکوئٹہ سمیت صوبے کے حساس علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں