ایاز صادق دیکھ لیں ان کی کیا اوقات ہے چیف الیکشن کمشنر

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں ایازصادق کے وکیل نے معافی مانگ لی

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں ایازصادق کے وکیل نے معافی مانگ لی۔ فوٹو : فائل

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایاز صادق ہمیں ہماری اوقات دکھا رہے تھے لیکن آج وہ دیکھ لیں کہ ان کی کیا اوقات ہے۔

الیکشن کمیشن میں ایاز صادق کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی جس میں ایاز صادق کی جانب سے کامران مرتضی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، اس موقع پر الیکشن کمیشن میں ایاز صادق کے بیان کی ویڈیو چلائی گئی جس پر وکیل ایاز صادق کامران مرتضی نے کہا کہ میں ایاز صادق کی جانب سے معافی مانگتا ہوں، ضابطہ اخلاق انسان کے اندر بھی ہونا چاہیے، ووٹ دینا سب کا حق ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : ایازصادق کا الیکشن کمیشن پر جانب داری کا الزام

اس دوران ایاز صادق سے متعلق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے ریمارکس میں کہا کہ ایاز صادق اس دن ہمیں اوقات دکھا رہے تھے، آج وہ دیکھ لیں کہ ان کی کیا اوقات ہے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے ایاز صادق کی غیر مشروط معافی قبول کرتے ہوئے ان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے ایک بیان میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما ایاز صادق نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کو زیادہ بااختیار بنانا غلطی تھی ہم نے الیکشن کمیشن کو اوقات سے زیادہ طاقت دے دی۔
Load Next Story