گورنر خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے بعد  مستعفی ہونے کا فیصلہ

نئے وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے بعد اقبال ظفر جھگڑا گورنر کی حیثیت سے استعفیٰ دیں گے

اقبال ظفر جھگڑا نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد اسمبلی اجلاس طلب کر کے اپنی آئینی ذمہ داری پوری طور پر نبھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔فوٹو:فائل

گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظگر جھگڑا نے نئے وزیر اعلیٰ سے حلف لینے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کافیصلہ کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت بنانے کی پوزیشن کے بعد گورنر خیبرپختونخوا نے مستعفی ہونے کے لیے مرکزی قیادت سے رابطہ کرلیا۔ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے اپنے عہدے سے فوری مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد نئے وزیراعلیٰ سے حلف لینے تک اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ نئے وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے بعد اقبال ظفر جھگڑا گورنر کی حیثیت سے استعفیٰ دیں گے۔
Load Next Story