نوازشریف اورمریم نوازکا حوصلہ ہرروز بڑھ رہا ہے مریم اورنگزیب

پولنگ اسٹیشنوں کے اندرسی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج عوام کو دکھائی جائے، رہنما مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک August 09, 2018
 الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے تمام سوالوں کے جواب دے، مریم اورنگزیب: فوٹو: فائل

سابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کا حوصلہ ہر روز بڑھ رہا ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہرسابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے ملاقات کیلئے رہنماوٴں کو دوتین گھنٹے گیٹ پرانتظارکروایا گیا، ملاقات کے دن بڑھائے جائیں تاکہ نوازشریف سے کارکنان مل سکیں، میں نوازشریف کی جانب سے بیان دوں گی جب کہ دیگررہنماوٴں کے بیان کو نوازشریف کا بیان نہ سمجھا جائے۔

مریم اونگزیب نے کہا کہ نوازشریف کی صحت بہترہے، نوازشریف اور مریم نواز کا حوصلہ ہر روز بڑھ رہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ انتخابات کے دوران آرٹی ایس کیوں بیٹھ گیا اورنتائج میں تاخیرکیوں ہوئی، ہرپارٹی کہہ رہی ہے کہ فارم 45 تبدیل کیا گیا، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے تمام سوالوں کے جواب دے جب کہ پولنگ اسٹیشنوں کے اندرسی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج عوام کو دکھائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔