شیخوپورہ میں زمیندار نے بھینسوں کو چارہ نہ ڈالنے پر بچے کی انگلیاں کاٹ دیں

زمیندار نے بچے کو 6 روز حویلی میں بند رکھا اور قانونی کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی پر گھر واپس بھیجا


ویب ڈیسک August 09, 2018
پولیس نے متاثرہ بچے کی ماں کو با اثرزمیندارسے معافی مانگنے کا کہہ کر واپس بھیج دیا: فوٹو: اسکرین گریب

مومن پورہ میں بھینسوں کو چارہ نہ ڈالنے پر زمیندارنے 12 سالہ بچے پر ظلم کی انتہا کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق شیخوپورہ کے مومن پورہ میں بھینسوں کوچارہ نہ ڈالنے پر با اثر زمیندارنے تیز دھار کلہاڑے سے 12 سالہ بچے نادرکے پاؤں کی انگلیاں کاٹ دیں۔ متاثرہ بچہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ جب زمیندار نے اسے بھینسوں کو چارہ ڈالنے کا کہا تو اس نے کہا کہ وہ کھانا کھانے کے بعد چارہ ڈال دے گا جس کے بعد زمیندار نے کچھ نہ دیکھا اورتشدد کرنا شروع کردیا۔

متاثرہ بچے کی ماں نے کہا کہ نادر6 بھائی بہنوں میں سب سے بڑا اورگھرکا واحد کفیل ہے، بیٹے کو 6 روزحویلی میں بند رکھا اور کارروائی نہ کروانے کی یقین دہانی پر زمیندار نے گھر بھیجا۔

دوسری جانب سیاسی اثرورسوخ کے باعث پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کررہی جب کہ زمیندارکی جانب مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں جب کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے ایس ایچ او نے ماں کو با اثرزمیندارسے معافی مانگنے کا کہہ کر واپس بھیج دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔