چولستان میں رستہ بھٹک کر مرنے والی بچیوں کے ساتھ زیادتی کا انکشاف
فرانزک رپورٹ کے بعد تھانہ فورٹ عباس پولیس نے قتل اورزیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا
ISLAMABAD:
فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ چولستان میں جاں بحق ہونے والی 3 بچیاں بھوک پیاس سے نہیں بلکہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی تھیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق رواں برس 12 جون کو جنوبی پنجاب کے صحرائے چولستان میں 3 کمسن بچیوں کی شدید گرمی اورریت کے طوفان میں تین دن تک بھوک اور پیاس کی حالت میں بھٹکنے کے بعد زندگی کی بازی ہارنے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں تاہم بچیوں کی فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ طاہرہ بی بی، اللہ مافی اور ثریا بی بی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: چولستان میں 3 بچیوں کی ہلاکت پر آئی جی پنجاب طلب
فرانزک رپورٹ میں نئے انکشاف کے بعد تھانہ فورٹ عباس پولیس نے قتل اورزیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس سے قبل پولیس نے 174 کے تحت رسمی کارروائی کرتے ہوئے لاشیں ورثا کے حوالے کردی تھیں۔ اورایکسپریس نیوز نے بچیوں کی ہلاکت کے بارے میں 17 جون کو ایک رپورٹ بھی نشرکی تھی۔