عیدالفطر کے باعث جشن آزادی کی خوشیاں ماند پڑگئیں

دکانداروں نے جشن آزادی کے آئٹمز کے روایتی اسٹال نہیں لگائے اور...

دکانداروں نے جشن آزادی کے آئٹمز کے روایتی اسٹال نہیں لگائے اور زیادہ توجہ عیدالفطر کے آئٹمز کی فروخت پر دی. فوٹو فائل

KARACHI:
عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر جشن آزادی کی خوشیاں ماند پڑگئیں، عوام عیدالفطر کی خریداری میں مصروف دکھائی دیے، دکانداروں نے جشن آزادی کے آئٹمز کے روایتی اسٹال نہیں لگائے اور زیادہ توجہ عیدالفطر کے آئٹمز کی فروخت پر دی، شہر میں عمارتوِں، سڑکوں اور گلیوں کو بھی گزشتہ سالوں کی طرح قومی پرچموں سے نہیں سجایا گیا۔


تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر جشن آزادی کی خوشیاں ماند پڑگئیں اور شہر میں جشن آزادی کا وہ جوش و خروش دیکھنے میں نہیں آیا جو گزشتہ سالوں میں دیکھنے میں آتا رہا ہے، عوام کی بڑی تعداد 15 رمضان کے بعد سے عیدالفطر کی تیاریوں میں مصروف ہے،مختلف تنظیموں اور جماعتوں نے بھی اس سال جشن آزادی کے پروگرامز ترتیب نہیں دیے ہیں اور صرف جشن آزادی کے حوالے سے بیانات جاری کرنے پر اکتفا کیا۔
Load Next Story