اللہ کے بعد عمران خان کا شکر گزار ہوں نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل تمام افراد میرے بھائی ہیں اور سب ارکان اسمبلی کو ساتھ لے کر چلوں گا، محمود خان


ویب ڈیسک August 09, 2018
وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل تمام افراد میرے بھائی ہیں اور سب ارکان اسمبلی کو ساتھ لے کر چلوں گا، محمود خان۔ فوٹو : فائل

نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ میں اللہ کے بعد عمران خان کا شکر گزار ہوں انہوں نے مجھے اس عہدے کے لیے نامزد کیا۔

نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں اللہ کے بعد عمران خان کا شکر گزار ہوں انہوں نے مجھے اس عہدے کے لیے نامزد کیا، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، وزیراعلیٰ ایک بندے نے ہی بننا تھا۔

محمود خان نے کہا کہ 65 ارکان اسمبلی میں سے ایک وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہونا تھا، وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل تمام افراد میرے بھائی ہیں، سب سے رابطہ اور ملاقات کروں گا، سب ارکان اسمبلی کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روزتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی کے 9 سوات سے منتخب ہونے والے رکن محمود خان کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ نامزد کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔