انورمقصود کے ’’ہاف پلیٹ‘‘ کوتھیٹر پر پیش کیا جائیگا

کیٹس کی ٹیم نے ہاف پلیٹ ڈرامے کیلیے گھرکے آگے دھرنادیا،انور مقصود


Umair Ali Anjum May 18, 2013
کیٹس کی ٹیم نے ہاف پلیٹ ڈرامے کیلیے گھرکے آگے دھرنادیا،انور مقصود. فوٹو : فائل

معروف ڈرامہ نگار انورمقصود کے تحریرکردہ کھیل ''ہاف پلیٹ'' کوتھیٹرکی شکل میں پیش کیاجائے گا۔

یہ کھیل آرٹس کونسل کراچی میں 14اگست سے پیش کیا جائے گا، اس تھیٹر ڈرامے میں بھی آنگن ٹیڑھا میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکار کام کریں گے، انورمقصودنے کہا کہ ہاف پلیٹ کوتھیٹرکی شکل میں پیش کرنے کا مقصد معروف اداکارمعین اختر، خالدہ ریاست، جمشید انصاری، ڈرامے کے ڈائریکٹرمحسن علی اورلطیف کپاڈیہ کو ٹربیوٹ پیش کرنا ہے۔



انھوں نے بتایا کہ ہاف پلیٹ کو تھیٹرکی شکل میں پیش کرنے کے لیے کیٹس کی ٹیم نے میرے گھرکے آگے دھرنادے دیا، یہ دھرناکئی گھنٹے تک جاری رہا، دھرنے میں شامل فنکاروں کا مطالبہ تھا کہ ہمیں ہاف پلیٹ کوتھیٹرکی شکل میں پیش کرنے دیاجائے۔

میں نے ان سے سوال کیا کہ جناب پورا پاکستان ہاف پلیٹ کھانا مانگ رہا ہے تم ڈرامہ مانگ رہے ہو تو ان فنکاروں کا کہنا تھا کہ ہم اس کھیل کو تھیٹرکی شکل میں اس لیے پیش کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں لوگ ڈپریشن کا شکار ہیں، اس کیفیت سے نکالنے کا ایک ہی علاج ہے کہ انھیں معیاری ڈرامے اورموسیقی پیش کی جائے، موسیقی اورڈرامہ انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے ذہنی کیفیت کو بدل سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں