نئی قیادت دہشت گردی کے خاتمے کیلیے اقدامات کرےثروت اعجاز
کراچی میں فوج کی نگرانی میں ری الیکشن کرائے جائیں،دھاندلی کے شواہد دیدیے
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کی نئی قیادت دہشت گردی کے خاتمے کیلیے ہرممکن اقدامات کرے، خیبر ایجنسی میں نماز جمعہ کے موقع پر دھماکے کھلی دہشت گردی ہے۔
ملکی سلامتی کے ادارے دہشت گردوں کے سامنے کیوں بے بس ہیں، کراچی کی روشنیاں بحال کرنے، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سے نجات کیلیے ضروری ہے کہ کراچی میں فوج کی نگرانی میں ری الیکشن کرائے جائیں، اس سلسلے میں سنی تحریک الیکشن کمیشن کو مراسلہ اور دھاندلی کے تمام شواہد بھیج چکی ہے۔
الیکشن کمیشن غیرجانبدار ہوکرکراچی میں ازسر نو الیکشن کاانعقادکرائے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ناظم آباد میں متماز سماجی شخصیت عابد الیاس کے بہیمانہ قتل اور پی ایس ٹی کے کارکن فرحان قادری پر گزشتہ روز قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ موجود ہ نئی قیادت دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کو ختم کرنے کیلیے ہر ممکن اقدامات کرے سنی تحریک بھرپور ساتھ دے گی، انھوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ملک کی نئی قیادت عوام کے مینڈیٹ کااحترام کرتے ہوئے ان کی سوچ و منشا کے مطابق ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلیے کام کرے گی۔