گورنر خیبر پختونخوا نے اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کرلیا

اجلاس میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر اور قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا

اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔ فوٹو : فائل

گورنرخیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کرلیا جس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے 13 اگست کو صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے جس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا، اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی ہوگا جب کہ نو منتخب ارکان بھی حلف اٹھائیں گے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : محمود خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی کے 9 سوات سے منتخب ہونے والے رکن محمود خان کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔
Load Next Story