لندن اے پی سی کے مشترکہ اعلامیے پرعمل کیا جائے لیاقت بلوچ

امن کی بحالی کیلیے کراچی اورحیدرآباد میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں،دھرنے سے خطاب

امن کی بحالی کیلیے کراچی اورحیدرآباد میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں،دھرنے سے خطاب. فوٹو : افئل

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی میں امن اورجمہوریت کی بحالی صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔

فاقی اورصوبائی حکومت تشکیل دینے والے لندن میں نوازشریف کی دعوت پربلائی گئی اے پی سی کے مشترکہ اعلامیے پر عمل کریں اورمتحدہ کو جعلی مینڈیٹ کے ساتھ حکومت سازی کا حصہ نہ بنائیں، کراچی حیدرآباد میں عوامی مینڈیٹ پر جس طرح ڈاکا مارا گیا ہے یہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ،پاکستان کی آزادی اور خود مختاری کا تقاضا ہے کہ قومی ادارے انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی ڈکٹیشن قبول کرنے سے انکارکریں۔


تمام جماعتیں کراچی میں امن کے قیام اورغیرجانبدارانہ انتخابات کیلیے یک نکاتی ایجنڈے پر مشترکہ جدوجہد کا حصہ بنیں ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے دھاندلی و دہشتگردی کے خلاف یوم سیاہ کے سلسلے میں ایم اے جناح روڈ پر منعقدہ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومت تشکیل دینے والے لندن میں نوازشریف کی دعوت پربلائی گئی اے پی سی کے مشترکہ اعلامیہ پر عمل کریں اورمتحدہ کو جعلی مینڈیٹ کے ساتھ حکومت سازی کا حصہ نہ بنائیں، کراچی حیدرآباد میں چند سیٹوں پر محدود پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ سے مسئلہ حل نہیں ہوگا کراچی میں امن ' جمہوریت کی بحالی صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔
Load Next Story