سپریم کورٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی قانونی حیثیت چیلنج

پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں ہے،ضمنی انتخابات کالعدم قراردیے جائیں


Online August 14, 2012
پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں ہے،ضمنی انتخابات کالعدم قراردیے جائیں فوٹو فائل

KARACHI: سپریم کورٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرتے ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی ہے،

تفصیلات کے مطابق سید محمود اختر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ پاکستان میں اس وقت دو جماعتیں پاکستان پیپلزپارٹی اورپاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے نام سے موجود ہیں جس میں سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینزکاالحاق الیکشن کمیشن سے ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈنہیں ہے اورحالیہ ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے امیدواروں کو جو ٹکٹ جاری کیے اور انتخابی عمل ہوا وہ غیرآئینی ہے،

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اورشریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت دیگرعہدیداران کی سیاسی سرگرمیوں پر سپریم کورٹ پابندی عائد کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں