کینیڈا کا سعودی عرب سے معافی مانگنے سے انکار

سعودی عرب کا احترام کرتے ہیں لیکن کینیڈا انسانی حقوق کے حوالے سے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرے گا، جسٹن ٹروڈو


ویب ڈیسک August 09, 2018
انسانی حقوق کے لئے اپنی ذمہ داری ادا کررتے رہے گے، کینیڈین وزیراعظم،فوٹو: اے ایف پی

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سعودی عرب میں انسانی حقوق پر تشویش کے اظہار پر معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

مونٹریا ل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا احترام کرتے ہیں اور سفارتی و سیاسی سطح پر سعودی عرب کے ساتھ چلیں گے تاہم انسانی حقوق کے لیے سب کے سامنے بات کرتے رہیں گے۔

کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے وزیر خارجہ کا سعودی عرب سے رابطہ قائم ہے، جس میں حالیہ تنازع پر تفصیلی بات ہوئی ہے ہم سعودی عرب سے سفارتی تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے اور تعلقات جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا کینیڈا سے تجارتی و سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

دوسری جانب قطر ی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے کینیڈا میں زیر علاج سعودی شہریوں کے علاج پر پابندی لگاتے ہوئے اپنے شہریوں کو دوسرے ممالک کے اسپتالوں میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پرتشویش کا اظہار کیا تھا جس پر سعودی عرب نے کینیڈا سے سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |