فخرزمان نے اپنا ایوارڈ اے پی ایس کے شہدا کے نام کردیا

ملک کے اصل ہیرو وہ بچے ہیں جو دہشتگردی کا نشانہ بنے، فخرزمان


ویب ڈیسک August 09, 2018
ملک کے اصل ہیرو وہ بچے ہیں جو دہشتگردی کا نشانہ بنیں، فخرزمان

قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز فخر زمان نے پی سی بی کی جانب سے دیا گیا ایوارڈ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کے نام کردیا۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے رنگا رنگ تقریب سجائی گئی جس میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں سمیت ڈومیسٹک میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی ایوارڈز دیے گئے جب کہ پاکستان کی جانب سے حال ہی میں واحد ڈبل سنچری بنانے والے جارح مزاج بلے باز فخرزمان کو بھی اسپیشل ایوارڈ برائے آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمر کا ایوارڈ دیا گیا۔



فخرزمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنا ایوارڈ سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) میں جانوں کی قربانی دینے والے شہدا کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اصل ہیرو وہ بچے ہیں جو دہشتگردی کا نشانہ بنے، ہم تو صرف کرکٹ انجوائے کرنے کے لیے کھیلتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سرفراز احمد، حسن علی اور بابراعظم نے میلہ لوٹ لیا

جارح مزاج بلے باز کا کہنا تھا کہ میں یہ ایوارڈ گھر نہیں لے کرجاؤں گا بلکہ خود اے پی ایس پشاور جاکر دوں گا۔ اس سے قبل انہوں نے ایوارڈ دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |