اسرائیل کے دباؤ پر بی بی سی نے غزہ حملے کی سرخی تبدیل کردی

بی بی سی نے اسرائیل کے شدید دباؤ پر گھنٹےٹیکتے ہوئے نہ صرف خبر کی سرخی تبدیل کردی بلکہ شیئرکی گئی ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کردی


ویب ڈیسک August 09, 2018
تھوڑی دیر بعد ہی بی بی سی نے خبر کی سرخی تبدیل کردی،فوٹو: اسکرین شارٹ

FAISALABAD: برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اسرائیل کے دباؤ پرغزہ پر ہوئے اسرائیلی حملے سے متعلق خبر کی سرخی تبدیل کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی بی سی کو اس وقت اسرائیل کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا جب برطانوی نشریاتی ادارے کی ویب سائٹ نے غزہ پر ہوئے اسرائیلی فضائی حملوں میں حاملہ خاتون کو اس کےشیر خوار بچےسمیت جاں بحق ہونے کی خبر لگائی۔



ابتدا میں بی بی سی ورلڈ نےاس خبر کی سرخی میں لکھا کہ ' اسرائیلی فضائی حملے میں خاتون اور بچہ' ہلاک ہوگیا ،جس پر اسرائیل سیخ پا ہوگیا اوراس نے دھونس جماتے ہوئے دھمکی آمیز رویے میں بی بی سی کےخلاف قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے الزام لگایا کہ بی بی سی نے جان بوجھ کر غزہ پر اسرائیلی کارروائی سے متعلق جھوٹ بولا، اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان ایمانویل نے لندن میں اسرائیلی سفارت خانے کو بی بی سی کے خلاف فوری طور پرتحریری شکایت درج کرانے کی ہدایت کی۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی خبر کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان اسرائیلی وزارت خارجہ نے لکھا کہ بی بی سی نے سرخی میں جان بوجھ کر غلط بیانی کی اور حقیقت کے برخلاف ہیڈلائن لکھی جسے فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔



بی بی سی نے اسرائیل کے شدید دباؤ پر گھنٹے ٹیکتے ہوئے نہ صرف خبر کی سرخی تبدیل کردی بلکہ شیئر کی گئی ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کردی، تبدیل کی گئی سرخی میں بی بی سی نے لکھا کہ 'اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد غزہ پر فضائی بمباری میں خاتون اور بچہ ہلاک ہوگیا'۔

تبدیل کی گئی سرخی سے یہ تاثر دیا گیا کہ محصور غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر راکٹ حملے ہوئے جس کے جواب میں کارروائی کی گئی اور اسرائیل کا جوابی اقدام اپنے دفاع میں تھا ، اس طرح حملے میں معصوم جانوں کےبراہ راست ذمہ دار کو بے قصور ٹھہرادیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں