اسلام آباد میں پاکستان نیوی کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

2013 تربیت کا سال قرار،نیول چیف کاپاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان.


Numainda Express May 18, 2013
F-22Pفریگیٹ بحری جہاز پی این ایس اصلت کی بروقت تیاری میں کراچی شپ یارڈکی تعریف. فوٹو: اے پی پی/ فائل

پاکستان نیوی کی کمانڈ اینڈاسٹاف کانفرنس میں موجودہ میری ٹائم چیلنجزاور ان سے نبردآزما ہونے کیلیے پاکستان نیوی کی تیاریوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیا اور تسلسل کے ساتھ اس تیاری کو برقرار رکھنے پر زور دیا ، پاکستان نیوی کے تربیتی نظام اورکیڈٹ کالج اورماڑہ میں تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز پر بھی بریفنگزدی گئیں۔جمعے کو پاکستان نیوی کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے کانفرنس کی صدارت کی۔نیول ہیڈکوارٹرز میں تعینات پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز نے کانفرنس میں شرکت کی۔

کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس اعلیٰ سطح کا فیصلہ ساز فورم ہے جس میں پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں، افرادی قوت کی تنظیم، سازو سامان کی تیاری اورانفراسٹرکچرکی ترقی کے بارے میں فیصلے کیے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ قومی ترقی میں پاکستان نیوی کی شرکت اور دیگرمنصوبہ جات کی منصوبہ بندی بھی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا حصہ ہے۔کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کے دوران سال 2013کو پاکستان نیوی میں تربیت کا سال قرار دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں نظرثانی شدہ لائحہ عمل پر کام جاری ہے۔چیف آف دی نیول اسٹاف نے گزشتہ مہینے پاکستان نیوی میں کمیشن حاصل کرنیوالے F-22Pفریگیٹ بحری جہاز پی این ایس اصلت کی بروقت تیاری میں کراچی شپ یارڈ کی کوششوں کو بھی سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |