ڈاکو 10 سیکنڈ میں 3 طالب علموں کو لوٹ کر فرار

ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل پر قومی پرچم بھی لگا رکھا تھا،طالبعلموں سے موبائل فونز ، پرس اور سامان چھین لیا


Staff Reporter August 10, 2018
بہادرآباد 4 مینارچورنگی کے قریب بھی ڈاکوئوں نے 2 شہریوں کو موبائل فونز ، نقدی اوردستاویزسے محروم کردیا

شہرمیں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں پر قابوپانے میں پولیس بے بس ہو گئی،مسلح ملزمان دن دیہاڑے شہریوں کو لوٹتے ہیں اور فوراً اڑن چھو ہوجاتے ہیں.

شہرقائد میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا،پولیس وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے بجائے حکمت عملی اورجائزہ لینے تک ہی حدود ہے،اسٹریٹ کرائم کی ایک اور تازہ واقعہ شہرکی شارع فیصل پر پیش آیا جہاں موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان 10سیکنڈ میں 3 طالب علموں سے ان کے موبائل فونز ، پرس اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ملزم موٹرسائیکل پر بیٹھا رہا دوسرا ملزم موٹر سائیکل سے اتر کر طالبعلموں سے لوٹ مار کرتارہا، ملزمان نے پولیس سے بچنے کے لیے موٹرسائیکل پر قومی پرچم بھی لگا رکھا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں طالبعلموں سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو شناخت کیا جاسکتا ہے۔



ادھر بہادرآباد 4 مینارچورنگی کے قریب بھی ملزمان نے 2 شہریوں کو ان کے قیمتی موبائل فونز ، نقدی اوردیگر دستاویزسے محروم کردیا ، شارع فیصل پراسٹریٹ کرائم کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج الیکٹرانک میڈیا پر نشرہونے کے بعد آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے اسٹریٹ کرائمزودیگر جرائم کی انسدادی حکمت عملی و پلان کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی نے مزید کہا کہ اسٹریٹ کرائمز ودیگرجرائم کے حوالے سے پلان پرعمل درآمد مزید غیر معمولی بنایا جائے اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ ،ریکی اورنگرانی جیسے اقدامات میں باہم روابط کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ سراغ رسانی اورخفیہ معلومات کے تحت جرائم کی بیخ کنی کو یقینی بنایا جائے،جرائم سے متاثرہ علاقوں میں متعلقہ پولیس کو خصوصی ذمے داریاں دی جائیں۔

آئی جی سندھ نے ایس ایچ اوز کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کرنے،رینڈم اسنیپ چیکنگ پیٹرولنگ اور دیگر اقدامات کے دوران انتہائی مستعد اورچوکنا رہنے کے ساتھ ساتھ جرائم کے خلاف انسدادی اقدامات میں حفاظت خود اختیاری جیسے ضروری امور کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |