انجری کے سبب شکیب الحسن کی ایشیا کپ میں شرکت غیریقینی

ایشیا کپ سے قبل اگر سرجری ہوجائے تو اس میں کچھ غلط نہیں ہے، شکیب الحسن


AFP August 10, 2018
ایشیا کپ سے قبل اگر سرجری ہوجائے تو اس میں کچھ غلط نہیں ہے، شکیب الحسن۔ فوٹو : فائل

بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن کی آئندہ ماہ یو اے ای میں شیڈول ایشیاکپ میں شرکت غیریقینی ہے۔

ویسٹ انڈین ٹور سے واپسی پر شکیب نے کہاکہ سب جانتے ہیں کہ مجھے انگلی کی سرجری کرانی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ جتنا جلد ایسا ہوجائے اتنا ہی اچھا ہوگا، میں تو ایشیا کپ سے بھی پہلے آپریشن کرانا چاہتا ہوں۔

یاد رہے کہ رواں برس جنوری میں سری لنکا سے ون ڈے سیریز کے دوران شکیب کی چھوٹی انگلی پر چوٹ آئی تھی تاہم انھوں نے کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا، حال ہی میں ویسٹ انڈیز میں تکلیف دوبارہ شروع ہوگئی۔

شکیب الحسن نے کہاکہ میں مکمل فٹنس کے بغیر نہیں کھیلنا چاہتا، اس لیے ایشیا کپ سے قبل اگر سرجری ہوجائے تو اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔ 15 سے 28 ستمبر تک شیڈول ایونٹ میں بنگلہ دیشی ٹیم گروپ بی میں سری لنکا اور افغانستان کے ساتھ موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |