سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا نام بلیک لسٹ میں شامل پاسپورٹ بلاک

اسحاق ڈار مفرور ملزم ہیں جنہیں انٹرپول کے ذریعے گرفتارکر کے پاکستان لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اسحاق ڈار مفرور ملزم ہیں جنہیں انٹرپول کے ذریعے گرفتارکر کے پاکستان لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

وزارت داخلہ نے سابق وزیر خزانہ اسحق ڈارکو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بلاک کر دیا ہے۔


قومی احتساب بیوروکے ذرائع کے مطابق نیب کی درخواست پر اسحاق ڈارکا کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا جبکہ ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کیا گیا، اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس کے اشتہاری اور مفرور ملزم ہیں جنہیں انٹرپول کے ذریعے گرفتارکر کے پاکستان لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
Load Next Story