افغانستان میں حملوں میں 30 اہلکار اور 60 طالبان جاں بحق

ارزگان میں طالبان کے حملے میں افغان نیشنل آرمی کے 27 فوجی جاں بحق ہوئے۔


News Agencies August 10, 2018
ارزگان میں طالبان کے حملے میں افغان نیشنل آرمی کے 27 فوجی جاں بحق ہوئے۔ فوٹو: فائل

افغان سیکیورٹی اہلکاروں نے بتایا ہے کہ جنوبی و مشرقی صوبوں میں قائم مختلف چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں میں 30 اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جوابی فائرنگ سے 60 طالبان جاں بحق ہوئے، 3 پولیس اہلکار صوبہ پکتیا میں کیے گئے ایک حملے میں جاں بحق ہوئے۔

طالبان نے یہ حملے ارزگان اور پکتیا صوبوں میں کیے، ارزگان میں طالبان کے حملے میں افغان نیشنل آرمی کے 27 فوجی جاں بحق ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں