قوم اور سیاسی جماعتیں ملکی ترقی کے لیے متحد ہوجائیںنواز شریف

پاکستان بھرمیں ن لیگ کی جیت کی خوشی میں یوم تشکر کے دوران ملک وقوم کی خوشحالی کیلیے دعائیں


Numaindgan Express May 18, 2013
کارکن ہمارا سرمایہ اور سرکے تاج ہیں،ترجیحات طے کرلی ہیں، عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ مایوس نہیں کرینگے،صدرن لیگ کی میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

ن لیگ کے صدر نواز شریف کی اپیل پر جمعے کو لاہور سمیت ملک بھر میں ن لیگ کی جیت کی خوشی میں یوم تشکر منایا گیا اور ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

مساجد میں نماز فجر اور جمعے کے بعد ملک میں امن وآشتی، بھائی چارے، ترقی واستحکام کی دعائیں مانگی گئیں، کارکنوں نے نوازشریف اور شہبازشریف کی درازی عمر اور انھیں ملک وقوم کی بلاامتیاز خدمت کرنے کا موقع فراہم کرنے کی دعا مانگی، ماڈل ٹائون لاہور میں ن لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ کے باہر ن لیگ کے رہنما ملک احسان گنجیال اور دیگر نے شریف برادران کیلیے 2 بکرے صدقے کیے۔این این آئی اور آن لائن نے بتایا کہ نوازشریف نے رائیونڈ میں نماز جمعہ ادا کی اور یوم تشکر کے سلسلے میں شکرانے کے نوافل ادا کیے اور ملک وقوم کی سلامتی کے لیے اجتماعی دعاکی گئی ۔



میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں نوازشریف نے کہاکہ اپنی ترجیحات طے کرلی ہیں، حکومت سازی کے فوری بعد ملک کو درپیش بڑے مسائل حل کریں گے، پوری قوم اور سیاسی جماعتیں ملکی ترقی کے لیے متحد ہوجائیں۔ انتخابات میں کامیابی کارکنوںکی کامیابی کا نتیجہ ہے،کارکن ہمارا سرمایہ اور سر کے تاج ہیں۔ عوام کویقین دلاتے ہیں کہ مایوس نہیں کریں گے۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں