خلائی فورس کے قیام کا وقت آگیا ہے امریکا

روس اورچین کو روکنے کے لیے خلائی فورس کا قیام ضروری ہے، امریکی نائب صدر


ویب ڈیسک August 10, 2018
منصوبے کے تحت ایسا نظام تیارکیا جائے گا جوجام نہ کیا جا سکے، مائیک پینس: فوٹو: فائل

امریکی نائب صدرمائیک پینس کا کہنا ہے کہ نئے میدان جنگ کے لیے خلائی فورس کے قیام کا وقت آگیا ہے جو 2020 تک مکمل ہوجائے گا۔

غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کے نائب صدرمائیک پینس نے وزارت دفاع میں تقریرکرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اپنی مسلح افواج کی تاریخ میں ایک اورعظیم باب کا آغازکرتے ہوئے خلائی فورس کو قیام میں لایا جائے جس سے نئی نسل کے خطرات کو شکست دی جائے۔

امریکی نائب صدرنے ڈونلڈ ٹرمپ کے 2 ماہ قبل کیے جانے والے مطالبے کو دہراتے ہوئے کانگریس سے استدعا کی اگلے 5 سال میں امریکی خلائی سکیورٹی نظام میں مزید 8 بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کی جائے جب کہ منصوبے کے تحت ایسا نظام تیارکیا جائے گا جوجام نہ کیا جا سکے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: امریکی صدرنے خلائی فورس کی تشکیل کا حکم دے دیا

نائب صدرمائیک پنس نے کہا کہ روس اورچین کوروکنے کے لیے خلائی فورس کا قیام ضروری ہے کیونکہ یہ دونوں ممالک تیزی سے سیٹیلائٹ کے خلاف صلاحیت حاصل کرنے کی جانب گامزن ہیں اورجلد ہی اپنے سیٹیلائٹ ہمارے سیٹیلائٹ کے قریب لاسکیں گے جس کے باعث ہمارے خلائی نظام کوایسا خطرہ لاحق ہوگا جو اس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔

دوسری جانب مائیک پینس کی تقریرکے بعد امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک بارپھرٹوئٹ کیا گیا جس میں انہوں نے واضح طورپرخلائی فورس کی تشکیل کی تصدیق کی۔



واضح رہے کہ 2 ماہ قبل دنیا پرغلبے کے جنون کے پیش نظرامریکی صدرٹرمپ نے خلائی فورس کی تشکیل کا حکم دے تھا۔ ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ خلا میں بھی قیادت کریں گے کسی اورکی قیادت منظورنہیں، خلا میں چین اورروس کی سبقت ناقابل برداشت ہے، چین اورروس سے پہلے ہم خلا میں موجود ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں