کامیاب امیدواروں کوانتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت

ناکام امیدوار اپنے اخراجات کی تفصیلات 30 روز میں جبکہ کامیاب امیدوار تفصیلات ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرا دیں


Numainda Express May 18, 2013
ناکام امیدوار اپنے اخراجات کی تفصیلات 30 روز میں جبکہ کامیاب امیدوار تفصیلات ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرا دیں فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے پھر واضح کیا ہے 11 مئی کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو21 مئی تک اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانیوالے امیدواروں کے سرکاری نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے جائیں گے۔

ناکام امیدوار اپنے اخراجات کی تفصیلات 30 روز میں جمع کرا سکتے ہیں۔ کامیاب امیدوار تفصیلات ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرا دیں آزاد امیدواروں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ صوبائی الیکشن کمشنر کے پاس اوتھ کمشنرز سے تصدیق شدہ حلف نامہ جمع کرائیں جس میں حلفیہ بیان دیا جائے کہ وہ بغیرکسی دبائو کے اس سیاسی جماعت میں شامل ہورہے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں