طالبان سے جنگ نہیں مذاکرات کریں گےپرویز خٹک

ہماری طالبان سے کوئی جنگ نہیں اور ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں,پرویز خٹک

ہماری طالبان سے کوئی جنگ نہیں اور ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں,پرویز خٹک فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے تین جماعتی اتحاد کے نامزد وزیر اعلیٰ اور تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل پرویزخٹک نے کہاہے کہ صوبے کی بیوروکریسی بے لگام ہے لیکن عوام کی مدد سے اسے ٹھیک کرینگے جبکہ پولیس میں اصلاحات کرکے کمیونٹی پولیس کا نظام لائینگے۔


انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ہماری طالبان سے کوئی جنگ نہیں اور ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعے کو آفیسر میس میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے صوبائی صدراسد قیصراور دیگر بھی موجود تھے۔ پرویز خٹک نے کہاکہ صوبے میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونے دینگے، ہم اتنے کمزور نہیں کہ مولانا فضل الرحمن ہماری حکومت گرادیں۔ صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ امن ومان ہے،کیونکہ اگر صوبے میں امن نہیں ہوگا تو سرمایہ کاری نہیں ہوگی اس لیے پہلی ترجیح ہماری یہ ہوگی کہ امن کو بحال کریں ۔

پرویز خٹک نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات فوری طور پر منعقد کرواکراقتدار نچلی سطح تک فراہم کرینگے۔ پولیس، پٹواری اور تعلیمی نظام میں بنیادی تبدیلیاں لائینگے جس سے عام لوگوں کو فائدہ ہوگا۔پی ٹی آئی کے صوبائی صدراسد قیصر نے بتایا کہ پرویزخٹک ہماری پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہیں وہ لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے بلکہ صوبے کو پورے ملک کے لیے رول ماڈل بنائیں گے۔اس موقع پر کوہستان سے آزاد منتخب رکن صوبائی اسمبلی حاجی عبدالحق نے غیرمشروط طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
Load Next Story