2012 نیب نے 25 ارب وصول کیے 200 ارب بچائے

نیب اعلامیہ کے مطابق کرپشن کی رقم کی رضاکارانہ واپسی اور پلی بارگین کے طریقہ کارکے تحت25ارب واپس وصول کر لیے گئے۔

نیب اعلامیہ کے مطابق کرپشن کی رقم کی رضاکارانہ واپسی اور پلی بارگین کے طریقہ کارکے تحت25ارب واپس وصول کر لیے گئے۔ فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے ایک سال کے دوران کرپشن کے25 ارب روپے وصول کیے ہیں۔


نیب اعلامیہ کے مطابق کرپشن کی رقم کی رضاکارانہ واپسی اور پلی بارگین کے طریقہ کارکے تحت25ارب واپس وصول کر لیے گئے۔ قومی منصوبوں میںکرپشن کی پیشگی روک تھام کے طریقہ کارکو بروئے کار لا کر قومی خزانے میں200ارب کی کرپشن کو روکا گیا ہے جبکہ ایک کھرب 5 ارب کے میگا پروجیکٹس کی ٹینڈرنگ میں مبینہ کرپشن کی منصوبہ بندی کوروکا گیا ہے۔

نیب نے ایک سال میں7ہزار889 شکایات سنیں اور392انکوائریاں مکمل کیں جبکہ95 ریفرنس،232 نئی انکوائریاں بھی شروع کی گئی ہیں۔147 کیسز میں تفتیش مکمل کی اور192 افرادکے نام کیسزکی انکوائری کے دوران ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش کی ۔آئی این پی کے مطابق نیب کو سال2012 میں 7500 شکایات موصول ہوئیں ۔
Load Next Story