شادی ہالوں سے اضافی ٹیکس وصولی کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

درخواست میں وفاقی حکومت سمیت وزارت خزانہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے


ویب ڈیسک August 10, 2018
فائننس ایکٹ میں ترمیم آئین و قانون کے منافی ہے،، درخواست گزار: فوٹو: فائل

ہائیکورٹ میں فائننس ایکٹ میں ترمیم اورشادی ہالوں سے اضافی ٹیکس وصولی کا اقدام چیلنج کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورہائیکورٹ میں راؤطارق اسلام نے اے کے ڈوگرہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے فائننس ایکٹ میں ترمیم اورشادی ہالوں سے اضافی ٹیکس وصولی کا اقدام چیلنج کردیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت سمیت وزارت خزانہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ فائننس ایکٹ میں ترمیم آئین وقانون کے منافی ہے، فائننس ایکٹ میں ترامیم کرکے شہریوں سے اضافی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، فائننس ایکٹ میں ترمیم سے شادی ہالزکا کاروبار ٹھپ ہونے کا خدشہ ہے اس لیے عدالت شادی ہالوں سے اضافی ٹیکس وصولی سے روکے اورفائننس ایکٹ میں ترامیم کو کلعدم قراردے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں