کراچی کوپانی فراہم کرنے والے 20 پمپ بند پانی کے شدید بحران کا خدشہ

لائن کی مرمت میں 24 سے 36 گھنٹے کا وقت لگے گا، واٹربورڈ


ویب ڈیسک August 10, 2018
پھٹنے والی مرکزی پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے، واٹر بورڈ: فوٹو: فائل

دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پربجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا جس سے شہرقائد کو پانی فراہم کرنے والے 20 پمپ بند ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پربجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا جس سے شہر قائد کو پانی فراہم کرنے والے 20 پمپ بند ہوگئے۔ پمپ بند ہونے سے شہرمیں پانی کے شدید بحران کا خدشہ ہے. بریک ڈاون کے باعث ایک کروڑ گیلن پانی کراچی کو سپلائی نہ ہو سکا جب کہ جزوی طورپرپانی کا پریشر بھی کم رہے گا.

واٹربورڈ انتظامیہ کے مطابق دھابیجی بریک ڈاؤن صبح پانچ سے سوا آٹھ تک رہا، پھٹنے والی مرکزی پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے، لائن کی مرمت میں 24 سے 36 گھنٹے کا وقت لگے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں