پاکستان میں ذی الحج کا چاند 12اگست کو نظرآنے کے واضح امکانات

ذی الحج کے چاند کی رویت کا شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے


ویب ڈیسک August 10, 2018
پاکستان میں عیدالضحیٰ 22 اگست بروزبدھ ہوگی، رویت ہلال ریسرچ کونسل فوٹو:فائل

KARACHI: پاکستان میں ذی الحج کا چاند 12 اگست بروز اتوار کو نظرآنے کے واضح امکانات ہیں جب کہ عیدالضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری خالداعجازمفتی کے مطابق پاکستان میں مطلع صاف ہونے کی صورت میں ذی الحج 1439 ہجری کا چاند اتوار12 اگست کونظرآجائے گا، 13 اگست کویکم ذی الحج ہوگی جب کہ عید الضحیٰ 22 اگست بروزبدھ کوہوگی۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق ذی الحج کا چاند ہفتہ 11 اگست کوپاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بج کر58 منٹ پرپیدا ہوگا۔ اتوار 12 اگست کوغروب آفتاب کے وقت چاند کی عمرپاکستان کے تمام شہروں میں 27 گھنٹے سے زیادہ ہوگی۔

نیا چاند اس وقت دکھائی دیتا ہے جب اس کی عمرغروب آفتاب کے وقت کم ازکم 19 گھنٹے سے زائد ہوجب کہ سورج اورچاند کے غروب ہونے کا درمیانی فرق کم ازکم 40 منٹ ہونا لازمی ہے۔

ذی الحج کے چاندکی شرعی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں